حج پر جانے والوں کیلئے خوشخبری، رقم قسط میں لینے کا فیصلہ

حج

سرکاری اسکیم کے تحت 89,605 افراد حج کے لیے جائیں گے جن میں سے 5,000 افراد اسپانسر شپ اسکیم کے ذریعے اور باقی افراد ریگولر اسکیم کے تحت جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور کی طرف سے سرکاری اسکیم کے تحت حج پر جانے والوں کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اب حج پیکج کے واجبات کو ایک ساتھ دینے کی بجائے اقساط میں لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حج پیکج کی رقم تین قسطوں میں وصول کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں درخواست کے ساتھ 2 لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔ پھر جب حج قرعہ اندازی میں نام آئے گا تو مزید 4 لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے اور باقی رقم فروری کے دوسرے ہفتے میں جمع کرنی ہوگی۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف سے مذاکرات کی تیاری، منی بجٹ کیلئے تجاویز پیش

تاہم کچھ بیماریاں رکھنے والے افراد حج نہیں جا سکیں گے۔ سعودی عرب کی شرائط کے مطابق جو افراد ڈائیلاسز کراتے ہیں وہ اس سال حج پر نہیں جا سکیں گے۔ دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد، سانس پھولنے والے مریض، پھیپھڑوں کی بیماری کے شکار افراد یا جنہیں مصنوعی تنفس کی ضرورت ہو وہ بھی حج پر نہیں جا سکیں گے۔ اسی طرح جو افراد جگر کی شدید بیماری میں مبتلا ہوں گے وہ بھی حج کے لیے نہیں جا سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں