دوسرا ون ڈے، پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

دوسرا ون ڈے

پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر لی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 137 رنز کا ہدف ملا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا۔ صائم ایوب نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، اور وہ 137 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔

مزید پڑھیں: رکی پونٹنگ نے بابر اعظم کو بھارتی کرکٹر کا طریقہ اپنانے کا مشورہ دے دیا

اس کے بعد عبد اللہ شفیق اور بابر اعظم نے ٹیم کو جیت کے قریب پہنچایا۔ عبد اللہ شفیق نے 64 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے صرف ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی انہوں نے 44 رنز دیے۔

قبل ازیں، پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کے کھلاڑی جیک فریسر اور میتھیو شارٹ کو شاہین شاہ آفریدی نے جلد ہی پویلین بھیج دیا۔ پھر حارث رؤف نے جوش انگلس اور مارنس لبوشین کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد محمد حسنین نے اسٹیو اسمتھ کو 35 رنز پر آؤٹ کیا، اور حارث نے گلین میکسویل اور ایرون ہارڈی کو بھی پویلین بھیجا۔ نسیم شاہ نے مچل اسٹارک کو بولڈ کیا اور پیٹ کمنز کو حارث نے آخری وکٹ کے طور پر آؤٹ کیا۔

پاکستان کے بولرز میں حارث رؤف نے 29 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا شاہین شاہ آفریدی نے 26 رنز پر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد حسنین اور نسیم شاہ کو ایک ایک وکٹ ملی۔

پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پہلی ون ڈے میچ والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بھی کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی فیلڈنگ کرتے اور اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں