رخ پاکستان: آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں 140 رنز کا ہدف دیا ہے جس میں پاکستان کو 9 وکٹوں کا نقصان پہنچا۔ پاکستان کے باؤلرز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف نے دو اور محمد حسنین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلوی کھلاڑی کوپر کونولی زخمی ہو گئے اور دوبارہ بیٹنگ کے لیے نہیں آئے۔
آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 30 رنز بنانے والے سین ایبٹ شاہین آفریدی کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں: رکی پونٹنگ نے بابر اعظم کو بھارتی کرکٹر کا طریقہ اپنانے کا مشورہ دے دیا
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ میچ پرتھ میں کھیلا جا رہا تھا جہاں پاکستانی کپتان محمد رضوان نے آسٹریلوی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گری جب جیک فریزر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ایرون ہارڈی 36 رنز پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، اور جوش انگلس 56 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
میتھیو شارٹ 72 رنز پر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کوپر کونولی زخمی ہو کر پویلین واپس گئے۔ گلین میکسویل 79 رنز پر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ مارکس اسٹوئنس 88 رنز پر محمد حسنین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ایڈم زیمپا 118 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی آٹھویں وکٹ 140 رنز پر گری جب سین ایبٹ 30 رنز بنا کر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اور لانس مورس شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں، اور سیریز برابر ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
پاکستان کے پاس یہ نادر موقع ہے کہ وہ 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دے کیونکہ پاکستان نے 2002 میں آسٹریلیا میں کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی۔