پاکستان 22 سال بعد آسٹریلیا میں ون ڈے میچ جیتنے میں کامیاب، تیسرا میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا

آسٹریلیا

رخ پاکستان: پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اُس کی ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دے دی۔ 140 رنز کا ہدف پورا کرنے کے لیے پاکستان نے 27 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ اوپنر عبداللہ شفیق 37 رنز بنا کر مارکس اسٹوئنس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، جبکہ مارکس اسٹوئنس نے اس ہی اوور کی آخری گیند پر صائم ایوب کو 42 رنز پر بولڈ کر کے دوسری وکٹ حاصل کی۔ تاہم کپتان محمد رضوان اور بابراعظم نے بالترتیب 30 اور 28 رنز بنا کر ٹیم کو جیت کی طرف گامزن کیا۔

آسٹریلیا نے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو 140 رنز کا ہدف دیا تھا اور پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ حارث رؤف نے 2 اور محمد حسنین نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلوی کھلاڑی کوپر کونولی زخمی ہونے کی وجہ سے دوبارہ بیٹنگ کے لیے نہیں آئے۔

آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گری جب جیک فریزر نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ ہو گئے۔ اس کے بعد ایرون ہارڈی، جوش انگلس، میتھیو شارٹ اور گلین میکسویل بھی آؤٹ ہو گئے۔ آخر میں سین ایبٹ 30 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی تھے، لیکن وہ بھی شاہین آفریدی کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے محمد آصف کی وطن واپسی،کوئی حکومتی نمائندہ استقبال کیلئے نہ آیا

پاکستان نے 140 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز کے ساتھ حاصل کیا۔ پہلے میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 2 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی لیکن دوسرے میچ میں پاکستانی باؤلرز نے شاندار کارکردگی دکھائی اور 9 وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔

اب پاکستان کے پاس 22 سال بعد آسٹریلیا کو اُس کی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیتنے کا نادر موقع ہے کیونکہ پاکستان نے آخری بار 2002 میں آسٹریلیا کے خلاف وہاں ون ڈے سیریز جیتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں