برطانیہ کا غیر ملکیوں کے لیے 45 ہزار ویزوں کا اعلان

برطانیہ

رخ پاکستان: برطانیہ نے 2025 میں زراعت اور پولٹری کی صنعتوں میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 45,000 “موسمی” (سیزنل) ورک ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان ویزوں میں سے 43,000 باغبانی کے ماہرین کے لیے ہوں گے جیسے پھلوں اور سبزیوں کی چنائی اور پھولوں کی کٹائی کے کاموں کے لیے جبکہ 2,000 ویزے پولٹری کے شعبے کے لیے مخصوص کیے جائیں گے۔ اس کا مقصد کسانوں کی مدد کرنا اور برطانیہ کی خوراک کی پیداوار کو بڑھانا ہے ساتھ ہی ٹیکنالوجی اور آٹومیشن کو فروغ دینا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی فون 16 کی قیمت پاکستان میں کتنی ہے اور اس پر کتنا ٹیکس لگے گا؟

سیزنل ورکر ویزا غیر ملکی شہریوں کو برطانیہ میں عارضی طور پر کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے خاص طور پر باغبانی اور پولٹری کی صنعتوں میں۔ یہ ویزا کاروباروں کو زیادہ کام کی ضرورت کے دوران موسمی کارکنوں تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

پچھلے سیزنل ورک ویزے کی جگہ یہ نیا پروگرام زرعی شعبے میں عارضی ملازمتوں کے لیے ایک باقاعدہ راستہ فراہم کرتا ہے۔ 2025 میں 43,000 ویزے باغبانی کے کاموں کے لیے اور 2,000 ویزے پولٹری کے شعبے میں کام کرنے کے لیے جاری کیے جائیں گے۔

اسی طرح مئی 2024 میں حکومت نے اس پروگرام کو 5 سال کے لیے بڑھا دیا جس سے کاروباروں کو آٹومیشن میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے مزید وقت ملے گا۔ حکومت نے آٹومیشن کی طرف قدم بڑھانے کے لیے 50 ملین پاؤنڈز بھی مختص کیے ہیں تاکہ تارکین وطن مزدوروں پر انحصار کم کیا جا سکے اور خوراک کی فراہمی کا ایک پائیدار طریقہ بنایا جا سکے۔

سیزنل ورکر ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواست دہندگان کو چند ضروری شرائط پوری کرنی ہوں گی جیسے:
برطانیہ کے لائسنس یافتہ آجر سے اسپانسرشپ حاصل کرنا
درخواست دہندگان کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے
ان کے پاس ضروری مہارت اور قابلیت ہونی چاہیے
درخواست دہندگان کو صحت اور حفاظت کے معیار پر پورا اترنا ہوگا
صاف مجرمانہ ریکارڈ کی ضرورت ہے
رہائش کے دوران خود کفالت کے لیے کافی فنڈز ہونا چاہیے
ہیلتھ انشورنس ہونا ضروری ہے

اس کے علاوہ یہ ویزا ہولڈرز کو اپنے ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد برطانیہ چھوڑنا ضروری ہے اور وہ ویزا کی دیگر اقسام میں تبدیل نہیں کر سکتے۔

اگر آپ سیزنل ورکر ویزا کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں تو آپ کو پہلے برطانیہ کے لائسنس یافتہ آجر سے اسپانسرشپ حاصل کرنی ہوگی پھر آن لائن درخواست دینی ہوگی۔ آپ کو درخواست کے ساتھ ضروری دستاویزات اور اسپانسرشپ کی تفصیلات فراہم کرنی ہوںگی اور پھر ویزے کی منظوری کا انتظار کرنا ہوگا۔ ویزے کی پروسیسنگ کا وقت مختلف ہو سکتا ہے اس لیے آپ کو وقت سے پہلے درخواست دینی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں