رخ پاکستان: بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، سابق بھارتی آل راؤنڈر سنجے بانگر کے 23 سالہ بیٹے آریان جو اب جنس کی تبدیلی کے بعد عنایہ بن چکے ہیں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی تبدیلی کا سفر شیئر کیا جس کے بعد انہیں کافی توجہ ملی۔
رپورٹ کے مطابق آریان نے 2023 میں ہارمونل تھراپی شروع کی اور اب وہ ایک ٹرانس جینڈر لڑکی کی طور پر اپنی نئی شناخت اپنائی ہیں۔ اس تبدیلی کے بعد وہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے محمد آصف کی وطن واپسی،کوئی حکومتی نمائندہ استقبال کیلئے نہ آیا
عنایہ اس وقت برطانیہ میں کرکٹ کھیل رہی ہیں اور انہوں نے اپنے جذباتی اور پیچیدہ سفر کے بارے میں سوشل میڈیا پر بات کی۔
عنایہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ہارمونل تھراپی کے 11 ماہ کے بعد وہ اب مکمل خوشی محسوس کر رہی ہیں۔
سنجے بانگر نے بھارت کے لیے 12 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے میچز کھیلے اور کوچنگ کی بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔