اسرائیلی وزیراعظم کی ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملے کی دھمکی

اسرائیلی وزیراعظم

رخ پاکستان: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسرائیل ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔ نیتن یاہو کا یہ بیان اس وقت آیا جب اسرائیلی صدر امریکہ کے دورے پر ہیں اور وہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو یہ ایران کے لیے اقتصادی نقصان کا باعث بنے گا اور اگر اسرائیل نے ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملہ کیا تو ایران کی معیشت تباہ ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ کے حملے کے بعداسرائیلی وزیراعظم کا دفتر تہہ خانے میں منتقل کردیا گیا

اسرائیلی فوج نے لبنان کے علاقے بیت داحیہ میں حزب اللہ کے گڑھ کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے اور وادی بقاع اور عین یعقوب پر بمباری جاری ہے جس میں 17 لبنانی شہری شہید ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 21 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ غزہ میں بدترین انسانی حالات کے باوجود امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی۔ حماس نے اس امریکی بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ اور اسرائیل فلسطینیوں کے قتلِ عام میں شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں