متھیرا کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر لیک، متھیرا کا بیان سامنے آگیا

متھیرا

رخ پاکستان: حال ہی میں سوشل میڈیا پر کچھ نازیبا ویڈیوز کو متھیرا کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا جو تیزی سے وائرل ہو گئی تھیں۔ اب ان ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

ایکس (ٹوئٹر) پر کی گئی ٹوئٹ میں متھیرا نے کہا کہ “لوگ میری تصاویر اور فوٹو شوٹ کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور اس میں جعلی چیزیں شامل کر رہے ہیں، شرم کرو اور مجھے اس فضول باتوں سے دور رکھو۔”

دوسری طرف انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی اسٹوری میں متھیرا نے بتایا کہ “یہ ویڈیوز AI (مصنوعی ذہانت) سے بنائی گئی ہیں اور دراصل میں ان ویڈیوز میں موجود نہیں ہوں۔ میرے جسم اور انگلیوں پر ہر جگہ ٹیٹوز ہیں۔”

مزید پڑھیں: شادی سے پہلےاتنے زیادہ افیئرز تھےکہ سمجھ نہیں آرہی تھی کس سے شادی کروں، شتروگھن سنہا

متھیرا نے یہ بھی کہا کہ “یہ ویڈیوز دو سال پرانی ہیں اور اس وقت مجھے بہت پریشانی کا سامنا تھا۔ میں نے اس کے بارے میں ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا تھا۔”

آخر میں متھیرا نے اپنی اسٹوری میں یہ بھی لکھا کہ “سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز کے ذریعے میرا کردار خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میں نے کبھی بھی ایسی ویڈیوز نہیں بنائیں براہ کرم میری شخصیت کو خراب نہ کریں اور مجھے اس طرح نہ پیش کریں جو میں نہیں ہوں۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں