15 نومبر کو پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

پیٹرول کی قیمت

رخ پاکستان: حکومت ہر 15 دن بعد پیٹرول کی قیمتوں میں تبدیلی کرتی ہے۔ اکتوبر میں خام تیل کی قیمت 74 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی لیکن اب یہ 2 ڈالر کم ہو کر 71.9 ڈالر فی بیرل ہو چکی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں بھی تھوڑی کمی آئی ہے اور اب وہ 277.70 روپے پر مستحکم ہے۔ اس کی وجہ سے توقع کی جا رہی ہے کہ 15 نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 3 سے 5 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔

31 اکتوبر کو پیٹرول کی قیمت میں 1.35 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا، جب خام تیل کی قیمت 72.70 ڈالر فی بیرل تھی لیکن اب یہ قیمت کم ہو کر 71.9 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ ڈالر کی قیمت بھی مستحکم ہے۔

مزیدپڑھیں: گزشتہ سال کتنے پاکستانیوں کو یو اے ای کے ویزے جاری کئیے گئے

ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول کی قیمت میں 3 سے 5 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ تاہم قیمتوں میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اور اوگرا کی سمری کے مطابق کیا جائے گا۔

حکومت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ فی الحال پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل یا لائٹ ڈیزل آئل پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں لیا جا رہا۔ البتہ، پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر 60 روپے پیٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے، جبکہ مٹی کے تیل پر 5 پیسے لیوی وصول کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں