رخ پاکستان: امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو اپنی انتظامیہ میں ایک اہم ذمہ داری دی ہے۔ 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں جیتنے کے بعد ٹرمپ اپنی ٹیم بنا رہے ہیں اور مختلف عہدوں کے لیے لوگوں کا انتخاب کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے اسٹیو ووٹکوف کو مشرق وسطیٰ کا خصوصی ایلچی اور اسرائیل کے لیے مائیک ہکابی جان کو امریکی سفیر نامزد کیا ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے سی آئی اے کے سربراہ کے طور پر جان ریٹکلیف کا انتخاب کیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم کی ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملے کی دھمکی
ایلون مسک جو ٹرمپ کی صدارتی مہم میں بہت مدد کر چکے ہیں کو بھی ایک اہم عہدہ دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ ایلون مسک اور سابق صدارتی امیدوار ویوک رام سوامی “ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شنسی” (DOGE) کی قیادت کریں گے۔
ٹرمپ نے مسک سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ انتخابات جیتے تو ایلون مسک کو ایک اہم عہدہ دیں گے۔ مسک اور رام سوامی حکومت کی بیوروکریسی میں اصلاحات کرنے فضول اخراجات کم کرنے اور وفاقی ایجنسیوں کی ساخت کو بہتر بنانے پر کام کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق DOGE ایک سرکاری ایجنسی نہیں ہے بلکہ یہ ٹرمپ کی حکومت کو مشورے اور مدد فراہم کرے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایلون مسک اور رام سوامی دونوں اس عہدے پر کام کرتے ہوئے بھی نجی شعبے میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔
ایلون مسک نے بھی اس عہدے کو قبول کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ان کا محکمہ حکومت کے غیر ضروری اخراجات اور ضیاع کو ختم کرنے کی کوشش کرے گا۔ وہ ماضی میں امریکی بجٹ سے 2 کھرب ڈالر کم کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں اس کے لیے زیادہ معلومات نہیں دی گئی تھیں۔
اس سے پہلے ستمبر 2024 میں ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر DOGE کے عہدے کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی تھی۔