ایلون مسک کے چیٹ بوٹ نے انہیں گمراہ کن خبریں پھیلانے والا قرار دے دیا

ایلون مسک

رخ پاکستان: ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایک صارف گیری کوپنِک نے اے آئی چیٹ بوٹ “گروک” سے سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ گمراہ کن خبریں کون پھیلاتا ہے؟ جس پر گروک نے ایلون مسک کا نام لیا۔

گروک نے کہا کہ مختلف تجزیوں، سوشل میڈیا کے رجحانات اور رپورٹوں کی بنیاد پر یہ بات سامنے آتی ہے کہ جب سے ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” خریدا ہے وہ گمراہ کن معلومات پھیلانے والوں میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو اپنی انتظامیہ میں ایک اہم ذمہ داری سونپ دی

گروک نے مزید کہا کہ جب ایلون مسک گمراہ کن خبروں پر کمنٹس کرتے ہیں یا انہیں شیئر کرتے ہیں تو وہ ان کے فالوورز میں مقبول ہو جاتی ہیں جو خاص طور پر انتخابات جیسے اہم مواقع پر خطرناک نتائج پیدا کر سکتی ہیں۔

جب گروک سے ایلون مسک کے پھیلائے گئے گمراہ کن مواد کے بارے میں سوال کیا گیا تو چیٹ بوٹ نے کہا کہ اس بارے میں ٹھوس ثبوت اور تجزیے موجود ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ ایلون مسک نے مختلف موضوعات پر گمراہ کن معلومات پھیلائی ہیں بشمول انتخابات کے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں