رخ پاکستان: بھارتی میڈیا کے مطابق ایک خاص بھینس “انمول” کو آل انڈیا کسان فیسٹول میں دکھایا گیا تھا جسے دیکھنے کے لیے دور دراز علاقوں سے لوگ آئے تھے۔
اس بھینس کا نام ہی اس کی قیمت کی طرف اشارہ کرتا ہے کیونکہ اسے 23 کروڑ بھارتی روپے (جو پاکستانی 76 کروڑ روپے بنتے ہیں) کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس قیمت میں کئی بڑے گھر یا لگژری گاڑیاں خریدی جا سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں: ملکہ الزبتھ کی شادی کے کیک کا ٹکڑا لاکھوں میں نیلام
“انمول” بھینس کا وزن 1500 کلوگرام ہے اور اس کی پرورش بہت خاص انداز میں کی جاتی ہے۔ اس کے روزانہ کے کھانے میں بادام، انار، کیلے، انڈے، سبز چارہ، دیسی گھی، سویابین اور مکئی شامل ہیں اور یہ روزانہ 5 کلو دودھ بھی پیتی ہے۔
اس بھینس کی جلد کی دیکھ بھال بھی بہت خاص ہے اس کے مالک اسے روزانہ بادام اور سرسوں کے تیل سے نہلاتے ہیں۔
اگرچہ اس کی قیمت بہت زیادہ ہے مگر اس کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ اسے بیچنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور اسی لیے انہوں نے اس کا نام “انمول” رکھا ہے یعنی ایسی چیز جس کی کوئی قیمت نہ ہو۔
بھارت میں اس قیمت میں دو رولس رائس یا مرسڈیز گاڑیاں یا درجن بھر لگژری گھر خریدے جا سکتے ہیں۔