رخ پاکستان: بھارتی میڈیا نے 2016 میں شتروگھن سنہا کے خطاب کا ذکر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی تھی۔ اس دوران انہوں نے اپنی بیوی پونم سنہا کے ساتھ شادی کے دن کی تاخیر کے بارے میں بھی بتایا تھا کہ وہ تین گھنٹے دیر سے شادی میں پہنچے تھے۔
2016 میں جے پور لٹریچر فیسٹیول میں شتروگھن سنہا نے کہا تھا کہ ان کی شادی سے پہلے سب سے بڑا مسئلہ یہ نہیں تھا کہ کس سے شادی کی جائے بلکہ یہ تھا کہ کس سے شادی نہ کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک بار پونم نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ دوبارہ ایسا نہیں کریں گے، اور وہ ہمیشہ اس وعدے پر قائم رہے۔
مزید پڑھیں: اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا
شتروگھن سنہا نے اپنی عادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر کام میں دیر کر دیتے ہیں اور یہی وجہ تھی کہ وہ اپنی شادی کے دن بھی تین گھنٹے دیر سے پہنچے تھے۔
یاد رہے کہ شتروگھن سنہا اور پونم سنہا کی محبت 1965 میں ایک ٹرین میں شروع ہوئی تھی اور اس کے بعد دونوں کے درمیان 14 سال تک دوستی رہی جو آخرکار شادی میں تبدیل ہوگئی۔ ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔ ماضی میں شتروگھن سنہا نے پونم سنہا کو اپنے خاندان کا “ریڑھ کی ہڈی” بھی کہا تھا۔