یوٹیوب پریمیم کیا ہے، یوٹیوب نے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی

یوٹیوب

رخ پاکستان: جب آپ یوٹیوب استعمال کرتے ہیں تو اکثر آپ کو پریمیم ورژن کی مفت مدت کے لیے پیشکش ملتی ہے۔ یوٹیوب پریمیم کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کے ذریعے آپ یوٹیوب پر اشتہارات سے بچ سکتے ہیں کیونکہ عام یوٹیوب میں اشتہارات کی بھرمار ہوتی ہے اور آپ کو چاہے نہ چاہے انہیں کچھ سیکنڈز تک دیکھنا پڑتا ہے۔

ماضی میں کچھ ایڈ بلاک ایکسٹینشنز (جو اشتہارات کو بلاک کرتی ہیں) یوٹیوب پر کام کر رہی تھیں مگر اب یہ زیادہ تر ایکسٹینشنز بھی کام نہیں کرتیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ پریمیم سبسکرپشن حاصل کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: یوٹیوب صارفین کیلئے بہترین فیچر متعارف

تاہم پریمیم سبسکرائب کرنے کے باوجود کچھ صارفین اب بھی اشتہارات دیکھ رہے ہیں۔ ایک صارف نے سوشل میڈیا پر اپنی شکایت شیئر کی اور یوٹیوب کی سپورٹ ٹیم سے مدد طلب کی۔ یوٹیوب کی سپورٹ ٹیم نے بتایا کہ وہ صارفین جو پریمیم کی محدود مدت کی پیشکش سے فائدہ اٹھاتے ہیں انہیں بھی پروموشنل اشتہارات دیکھنے پڑ سکتے ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ یوٹیوب نے تصدیق کی ہے کہ یہ کوئی سسٹم کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ اشتہارات یوٹیوب کی طرف سے پریمیم صارفین کے لیے ہی پیش کیے جا رہے ہیں۔ یہ بات تھوڑی عجیب ہے کیونکہ صارفین اشتہارات سے بچنے کے لیے پیسہ ادا کرتے ہیں۔

یوٹیوب نے اس شکایت کے جواب میں معذرت کی اور کہا کہ پریمیم سبسکرائبرز یوٹیوب میوزک سے مفت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں