عمران خان اور دیگر رہنماوں کی رہائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا جوبائیڈن کو خط

عمران خان

رخ پاکستان: امریکی کانگریس کے ارکان نے ایک خط میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے سیاسی قیدیوں خاص طور پر پی ٹی آئی کے بانی  عمران خان کی رہائی کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی قیدیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: کبھی ہم سے بھی رہنمائی لے لیا کریں، شاہ محمود قریشی کا پی ٹی آئی کی قیادت سے شکوہ

ارکان کانگریس نے مزید کہا کہ 2024 کے انتخابات کے بعد پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ گئی ہیں اور پی ٹی آئی کو انتخابات سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی۔ مختلف مشکلات کے باوجود پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد حیثیت میں جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت نے انتخابی خدشات پر رپورٹس کو شائع ہونے سے روکا اور بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماؤں کو قید کرنا سب سے زیادہ تشویشناک بات ہے۔

اس خط پر 46 امریکی ارکان کانگریس کے دستخط ہیں۔ اس سے پہلے بھی 60 سے زائد امریکی ارکان کانگریس نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کو ایک خط لکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں