رخ پاکستان: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی دباؤ کے تحت پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کے ٹور میں تبدیلی کر دی ہے۔ پہلے اس ٹور کے دوران ٹرافی کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہروں میں بھی لے جانا تھا جیسے اسکردو، ہنزہ اور مظفرآباد، لیکن اب یہ شہروں سے ٹرافی کو نکال دیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کا ٹور آج سے اسلام آباد سے شروع ہو رہا ہے اور 25 نومبر تک پاکستان کے مختلف شہروں میں رہے گا۔ اس دوران ٹرافی کو اسلام آباد، فیصل مسجد، دامن کوہ اور پاکستان مونومنٹ میوزیم جیسے مشہور مقامات پر لے جایا جائے گا اور وہاں اسکولز اور کالجز میں بھی دکھائی جائے گی۔
ٹرافی کا ٹور 17 نومبر کو ٹیکسلا اور خانپور سے شروع ہوگا پھر 18 نومبر کو ایبٹ آباد، 19 نومبر کو مری، 20 نومبر کو نتھیا گلی اور اس کے بعد کراچی میں 22 سے 25 نومبر تک مختلف علاقوں میں دکھائی جائے گی۔
مزید پڑھیں: سابق بھارتی کرکٹر کے بیٹے نے جنس تبدیل کرالی،ویڈیو وائرل
آئی سی سی کے مطابق ٹرافی کا ٹور پاکستان کے بعد افغانستان، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور بھارت میں بھی جائے گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ ٹرافی کو مظفرآباد، اسکردو اور ہنزہ نہ لے جایا جائے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت نے خود بھی ورلڈ کپ کی ٹرافی متنازعہ علاقے لداخ میں لے کر جانی تھی اس لیے بھارتی اعتراضات درست نہیں ہیں۔