فری لانسرز کے لیے خوشخبری، پی ٹی اے نے نئی وی پی این رجسٹریشن پالیسی کا اعلان کردیا

vpn

رخ پاکستان: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں فری لانسرز اور دیگر صارفین کے لیے ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کا عمل آسان بنا دیا ہے۔

اب فری لانسرز اور مختلف ادارے جیسے سافٹ ویئر ہاؤسز، کال سینٹرز، بینک اور سفارت خانے پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر جا کر آسانی سے وی پی این کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

پی ٹی اے نے ایک نئی فری لانس کیٹیگری متعارف کرائی ہے جس کے تحت فری لانسرز وی پی این کے تجارتی استعمال کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق، آئی ٹی کمپنیاں، بینک اور فری لانسرز وی پی این کے استعمال کے لیے آن لائن اندراج کروا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا ایک اور نیاڈرافٹ فیچرمتعارف

پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) کے ممبر بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اب تک 20,000 سے زیادہ کمپنیاں اور فری لانسرز نے وی پی این کے استعمال کے لیے اپنا اندراج کروا لیا ہے۔

پی ٹی اے نے وضاحت کی ہے کہ وی پی این کے استعمال کے لیے خود کو رجسٹر کرنے کے لیے ایک آن لائن فارم بھرنا اور بنیادی معلومات دینا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ، فری لانسرز کو کسی پروجیکٹ یا کمپنی کے ساتھ اپنی وابستگی کا ثبوت بھی فراہم کرنا ہوگا۔

وی پی این کے استعمال کے لیے درخواست دینے والے افراد کو ایک آئی پی ایڈریس بھی دینا پڑے گا۔ پی ٹی اے نے بتایا کہ وی پی این کی رجسٹریشن مفت ہے اور عام طور پر درخواست کی منظوری 8 سے 10 گھنٹوں کے اندر دی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں