ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک، مشی خان کا خواتین کو اہم مشورہ

مشی خان

رخ پاکستان: پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے معاملے پر پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے خواتین کو اہم مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے اپنی ایک انسٹاگرام ویڈیو میں کہا کہ کچھ عرصے سے ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا اسٹار لڑکیوں کی پرائیویٹ ویڈیوز لیک ہو رہی ہیں جو بہت افسوسناک ہے۔ حال ہی میں ایک ٹک ٹاکر لڑکی کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئیں اور اب گلگت بلتستان کی ایک ٹک ٹاکر کی ویڈیوز بھی لیک ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: متھیرا کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر لیک، متھیرا کا بیان سامنے آگیا

مشی خان نے کہا کہ یہ جو ٹرینڈ چل پڑا ہے وہ بالکل غلط ہے اور جو لوگ ایسی ویڈیوز وائرل کرتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ کبھی بھی کسی پر بھروسہ نہ کریں کیونکہ آج کل کا دور بہت خراب ہے۔ مشی خان نے کہا کہ جذبات میں آ کر اپنے شوہر کو بھی ذاتی ویڈیوز نہ بھیجیں۔ وہ کہتی ہیں کہ جب لڑکیاں ایسی ویڈیوز بناتی ہیں یا کسی کو بھیجتی ہیں تو بعد میں ان ویڈیوز کی بنیاد پر انہیں بلیک میل کیا جاتا ہے اس لیے پہلے ہی احتیاط کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں