رخ پاکستان: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور نیشنل اکنامک ریسرچ ایسوسی ایٹس کارپوریشن (NERA) کے درمیان 5G خدمات کے لیے آئی ایم ٹی اسپیکٹرم کی فراہمی کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا ہے۔
پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان میں موبائل براڈبینڈ سروسز کی بہتری کے لیے کیا گیا ہے اور اس کا مقصد 5G اسپیکٹرم کی فراہمی کے بارے میں مشاورت فراہم کرنا ہے۔ یہ معاہدہ 5 نومبر 2024 کو کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: فری لانسرز کے لیے خوشخبری، پی ٹی اے نے نئی وی پی این رجسٹریشن پالیسی کا اعلان کردیا
اس معاہدے کے تحت دونوں فریقین نے مشاورت شروع کر دی ہے اور نیشنل اکنامک ریسرچ ایسوسی ایٹس (NERA) حکومت کو اسپیکٹرم کی فراہمی کے عمل کے بارے میں اہم سفارشات دے گا جن میں اسپیکٹرم کی قیمتیں، نیلامی کا طریقہ اور دیگر اصلاحات شامل ہیں۔
اسپیکٹرم کی فراہمی کا عمل 2025 کے اپریل تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔