طالب علم نے یوٹیوب سے بم بنانے کا طریقہ سیکھ کر ٹیچر کی کرسی کو دھماکے سے اُڑا دیا

طالب علم

رخ پاکستان: بھارتی میڈیا کے مطابق خوش قسمتی سے اساتذہ اس خطرناک حملے میں بچ گئے۔ یہ دھماکا بارہویں جماعت کے طلبا نے اپنی ٹیچر کی ڈانٹ سے ناراض ہو کر کیا تھا۔ طلبا نے بم بنانے کا طریقہ یوٹیوب پر دیکھ کر سیکھا اور اسے ٹیچر کی کرسی میں اس طرح چھپایا کہ کسی کو شک نہ ہو۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کی لبنان میں فضائی بمباری، حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف شہید

لیکن خوش قسمتی سے بم ٹیچر کی کرسی پر بیٹھنے سے پہلے ہی پھٹ گیا۔ دھماکے میں ملوث 13 طلبا کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں