کینیڈا بادشاہ کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی موجودگی نے دھوم مچا دی

hania amir and badshah

رخ پاکستان: حال ہی میں ہانیہ عامر کو کینیڈا میں بادشاہ کے کانسرٹ میں دیکھا گیا اور اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہیں۔

ویڈیوز  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بادشاہ اپنی پرفارمنس کے دوران مداحوں سے بات کرتے ہیں اور ہانیہ عامر کا ذکر کرتے ہیں۔ جب مداح “ہانیہ، ہانیہ” کے نعرے لگاتے ہیں، تو بادشاہ ہنستے ہوئے جواب دیتے ہیں: “یہ میرا شو ہے، لیکن اگر ہانیہ اسٹیج پر آگئیں تو یہ شو ان کا ہو جائے گا۔”

مزید پڑھیں: متھیرا کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر لیک، متھیرا کا بیان سامنے آگیا

اس کے بعد انہوں نے دوبارہ پرفارمنس شروع کی، لیکن مداحوں کا جوش اور زیادہ بڑھ گیا۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر اور بادشاہ کی دوستی پہلے بھی لوگوں کے درمیان بات کا موضوع بن چکی ہے۔ دونوں کئی بار ایک ساتھ نظر آ چکے ہیں اور ان کی ویڈیوز بھی وائرل ہو جاتی ہیں۔

ہانیہ عامر اس وقت کینیڈا میں ہیں جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔ ان کے مداح یہ لمحات سوشل میڈیا پر بڑے جوش و خروش سے شیئر کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں