رخ پاکستان: دنیا کی سب سے بڑی اور مشہور کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن کی قیمت اس سال دوگنا ہو گئی ہے۔ اب ایک بِٹ کوائن کی قیمت 98,800 ڈالر سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک نئی امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایک کرپٹو ٹریڈنگ فرم کو خریدنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔ تاجر پُرامید ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کرپٹو کرنسیوں کے لیے سازگار ماحول بنائے گی۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کرپٹو مارکیٹ کی کل مالیت 3 ٹریلین ڈالر سے بڑھ چکی ہے۔ آسٹریلوی آن لائن بروکر پیپر اسٹون کے تحقیقاتی ماہر کرس ویسٹن کے مطابق بِٹ کوائن میں حقیقی خریداروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے اور اس کی قیمت مزید بڑھنے کی توقع ہے۔