رخ پاکستان: واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس سے صارفین اپنی ایپ کو مزید خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین ہلکی اور گہری تھیمز کا انتخاب کر سکتے ہیں جو واٹس ایپ بزنس ایپ کے لیے پیش کیا گیا ہے اور فی الحال بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے۔
یہ فیچر صارفین کو ایپ کی ظاہری شکل پر زیادہ کنٹرول دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق اس فیچر سے صارفین واٹس ایپ کے روایتی سبز رنگ کو اپنی پسند کے مطابق بدل سکیں گے۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا ایک اور نیاڈرافٹ فیچرمتعارف
اب واٹس ایپ بزنس ایپ کے ہلکے تھیم کا رنگ سیاہ اور گہرے تھیم کا رنگ سفید ہو گیا ہے جبکہ ہلکا سبز رنگ ہٹا دیا گیا ہے۔ ایپ میں مزید تبدیلیوں میں سیٹنگز، چیٹ انفو اسکرین، اور چیٹس کی فہرست کے اوپر موجود کاروباری بینر کے لیے سیاہ اور سفید شبیہیں شامل ہیں۔
واٹس ایپ بزنس ایپ نے اپنے تھیمز کے لیے سیاہ اور سفید رنگ اپنائے ہیں جبکہ واٹس ایپ میسنجر نے اپنا پرانا سبز رنگ برقرار رکھا ہے۔ یہ تبدیلی اس لیے کی گئی ہے تاکہ صارفین دونوں ایپس میں آسانی سے فرق کر سکیں۔ ان رنگوں کے علاوہ، دونوں ایپس کا ڈیزائن اور انٹرفیس ایک جیسا ہی ہے۔