رخ پاکستان: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ ان دنوں تنازعات کا شکار ہیں۔ ان کی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا ہے، اور وہ اکثر ان تنقیدوں کا جواب بھی دیتی ہیں۔
حال ہی میں علیزے شاہ نے ایک اور بولڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس نے ان کے مداحوں اور صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ویڈیو میں علیزے نے ایک مختصر اسکرٹ اور ٹاپ پہنا ہوا ہے اور گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ڈانس کر رہی ہیں۔
ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ان کی اب تک کی سب سے بولڈ ویڈیو ہے جبکہ دیگر ان کے لیے سخت الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔
کچھ افراد کا کہنا ہے کہ علیزے کو والدین کی رہنمائی کی ضرورت ہے جبکہ کچھ ان کے رویے پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ مداحوں کا ماننا ہے کہ علیزے کا حالیہ رویہ ان کی شخصیت کو متاثر کر رہا ہے اور انہیں اپنی اصلاح کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:متھیرا کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر لیک، متھیرا کا بیان سامنے آگیا
یاد رہے کہ علیزے شاہ اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے بہت مقبول ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے 4.3 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ وہ مشہور ڈراموں جیسے “عہدِ وفا”، “میرا دل میرا دشمن”، “دل موم کا دیا”، اور “عشق تمنا” میں شاندار اداکاری کر چکی ہیں۔ حال ہی میں ان کا ایک ڈرامہ جس میں وہ عفان وحید کے ساتھ نظر آئیں کافی پسند کیا جا رہا ہے۔