گوگل میپ کے کلیئر دکھائے گئے راستے پر جاتے ہوئے گاڑی زیر تعمیر پل سے گرگئی، 3 افراد ہلاک

google map

رخ پاکستان: بھارت میں ایک زیر تعمیر پل سے گاڑی گرنے کے باعث 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ بدایوں سے فرید پور جاتے ہوئے پیش آیا۔ بریلی میں رام گنگا ندی پر ایک زیر تعمیر پل سے گاڑی 50 فٹ نیچے جا گری۔ اس حادثے میں گاڑی میں موجود تین نوجوان، جن میں دو بھائی بھی شامل تھے، موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

گھر والوں نے بتایا کہ نوجوان گوگل میپ کی ہدایت پر سفر کر رہے تھے۔ گوگل میپ نے پل کا راستہ کھلا دکھایا، لیکن آگے جا کر پل ادھورا نکلا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے ملک کو یومیہ کتنا نقصان ہورہا ہے؟ اعداد و شمار جاری

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ نے زیر تعمیر پل پر کوئی رکاوٹ یا نشانیاں لگائی ہوتیں تو یہ حادثہ نہ ہوتا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں