ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

kanwal aftab leak video

رخ پاکستان: پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی ایک مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں کئی ٹک ٹاکرز کی ذاتی ویڈیوز لیک ہونے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ جن میں متھیرا، امشا رحمان اور مناہل ملک شامل ہیں۔ اب کنول آفتاب کی ویڈیو کے بارے میں بھی دعوے کیے جا رہے ہیں کہ یہ ان سے منسوب ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو جعلی ہے اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنائی گئی ہے جبکہ کچھ اس کے اصلی ہونے پر زور دے رہے ہیں۔ تاہم، کنول آفتاب یا ان کے شوہر ذوالقرنین سکندر کی طرف سے اس معاملے پر ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھیں: متھیرا کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر لیک، متھیرا کا بیان سامنے آگیا

کنول آفتاب جو لاہور سے تعلق رکھتی ہیں، اپنی مزاحیہ ویڈیوز اور منفرد انداز کی وجہ سے مشہور ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 40 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں، اور ان کے شوہر اور بیٹی ایزل ذوالقرنین بھی سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں۔

ویڈیو کی حقیقت ابھی تک واضح نہیں ہے لیکن اس معاملے نے آن لائن پرائیویسی اور ڈیجیٹل سیکیورٹی کے مسائل پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس قسم کے مواد کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں