رخ پاکستان: عراق کی بصرہ یونیورسٹی میں ایک پروفیسر نے جھگڑے کے بعد اپنی ساتھی خاتون پروفیسر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مقتولہ کا نام ڈاکٹر سارہ العبودی تھا جو یونیورسٹی کے کالج آف ایجوکیشن میں کام کرتی تھیں۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پروفیسر ضرغام التمیمی اور سارہ العبودی کے درمیان بحث ہوئی، جس کے بعد پروفیسر نے فائرنگ کر دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ضرغام التمیمی بصرہ کے گورنر اسعد العیدانی کے قریبی رشتہ دار ہیں۔
گورنر اسعد العیدانی نے تصدیق کی کہ یہ جرم ان کے بچوں کے چچا نے کیا، لیکن کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں اور انصاف ہر حال میں فراہم کیا جائے گا۔
قتل کی ویڈیو عراق کے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، اور لوگوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے قاتل کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عراق جرائم کی شرح کے لحاظ سے 148 ممالک میں 80ویں نمبر پر ہے، جبکہ عرب دنیا میں آٹھویں نمبر پر شمار ہوتا ہے۔