ہندو سوشل میڈیا انفلوئنسر راجیو آدتیا کا خانہ کعبہ جانے کی خواہش کا اظہار

راجیو آدتیا

رخ پاکستان: ایک پوڈکاسٹ میں راجیو آدتیا اور اداکارہ ثنا مقبول نے دلچسپ گفتگو کی، جہاں راجیو نے کہا کہ وہ ہندو ہونے کے باوجود ہمیشہ سے خانہ کعبہ دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خانہ کعبہ کی تاریخ اور ثقافت میں بہت دلچسپی ہے، اور اگر غیر مسلموں کو وہاں جانے کی اجازت ہو، تو وہ ضرور جانا چاہیں گے۔

راجیو نے ثنا مقبول سے ان کے خانہ کعبہ کے سفر کے تجربے کے بارے میں بھی پوچھا۔ ثنا نے جواب دیا کہ وہاں جانا واقعی دل کو چھونے والا لمحہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خانہ کعبہ جائے اور وہاں عبادت کرے۔

ثنا نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں جا کر وہ بچوں کی طرح رو رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دل صاف ہو، نیت اچھی ہو، اور ایمان مضبوط ہو تو وہاں جانا ممکن ہے۔ ان کے مطابق یہ احساس بہت خاص تھا کہ وہ اپنے رب کے لیے وہاں موجود تھیں۔

انٹرویو کے آخر میں راجیو نے کہا کہ خانہ کعبہ تبھی جا سکتے ہیں جب آپ کو اللہ کی طرف سے بلاوا ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں