رخ پاکستان: مشہور ماڈل اور سوشل میڈیا اسٹار سوفی رین نے حال ہی میں اپنی حیران کن کمائی کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک سال میں OnlyFans سے $43.4 ملین (تقریباً بارہ ارب پاکستانی روپے) کمائے۔ سوفی نے اس کمائی کا اسکرین شاٹ ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا “اس سال کے لیے بہت شکر گزار ہوں۔”
مزید پڑھیں: اداکارہ نگار چوہدری کے شوہر کو منشیات برآمدگی کیس میں سزا سنا دی گئی
یہ خبر انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور لوگوں نے مشہور شخصیات کی آمدنی کا موازنہ شروع کردیا۔ مثال کے طور پر، سوفی کی آمدنی باسکٹ بال کے معروف کھلاڑی جیسن ٹیٹم کی سالانہ تنخواہ ($35 ملین) سے 23 فیصد زیادہ ہے۔ جہاں ٹیٹم اپنے شاندار کھیل کے لیے مشہور ہیں، وہیں سوفی نے آن لائن پلیٹ فارم پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 2023 میں OnlyFans کے تخلیق کاروں نے کل ملا کر $6.6 بلین کمائے، جو این بی اے کھلاڑیوں کی مجموعی تنخواہ $4.9 بلین سے بھی زیادہ ہے۔
سوفی کی پوسٹ کو 17 ملین سے زائد بار دیکھا گیا اور لوگوں نے مختلف انداز میں اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔