رخ پاکستان: بھارتی شہر چنئی کے ائیرپورٹ پر طوفان کے دوران ایک طیارہ لینڈ کرتے ہوئے بڑے حادثے سے بچ گیا۔ بھارتی میڈیا کی شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز ہواؤں اور بارش کے باعث طیاروں کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں: پاکستان ریلوے کی 13,972 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ
ویڈیو میں ایک طیارہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران تیز ہواؤں کی وجہ سے اپنا رخ بدلتا ہوا نظر آتا ہے۔ ایک اور طیارہ لینڈنگ کرتے ہوئے اپنا توازن کھو دیتا ہے اور ایک جانب جھک جاتا ہے، لیکن پائلٹ نے فوراً لینڈنگ چھوڑ کر طیارے کو دوبارہ فضا میں اٹھا لیا، جس سے حادثہ ٹل گیا۔