سانگھڑ میں سندھی ثقافت کے حوالے سے رنگا رنگ پروگرامز کا انعقاد

sindh culture day

رخ پاکستان: ملک بھر کی طرح ضلع سانگھڑ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں مختلف سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں، اسکولوں اور کالجز میں سندھی ثقافت کے حوالے سے رنگا رنگ پروگرامز منعقد کیے گئے اور ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ اس سلسلے میں ٹنڈوآدم میں ہیومن رائٹس پروٹیکشن محب وطن آرگنائزیشن کے صدر مظہر چانڈیو، ارشد اعوان،راناصداقت،صداقت قریشی اور دیگر کے زیراہتمام لطیف گیٹ سے ریلی نکالی گئی۔ اس کے علاؤہ سماجی تنظیم این پی سی آئی ایچ اے نے بھی سندھی ثقافت ڈے کے حوالے سے ریلی نکالی۔

مزید پڑھیں: پاکستان ریلوے کی 13,972 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ

مختلف اسکولوں کالج اور مختلف برادریوں کی جانب سے بھی ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے پاکستان زندہ باد کے نعرے، ملی نغمے اورنوجوان سندھی گیتوں پر رقص کرتے دکھائی دیئے۔ ہر طرف سندھی ٹوپی اور اجرک میں ملبوس بچے بوڑھے اور نوجوان نے سندھ کی ثقافت کو چار چاند لگا دیے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے سندھ کی قدیم ثقافت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ثقافت دن منانے کا مقصد یکہتی اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں