واٹس ایپ میں وائس ٹو ٹیکسٹ ٹرانسکرپشن فیچر متعارف کروا دیا گیا

whatsapp voice

رخ پاکستان: واٹس ایپ نے نومبر 2024 کے آخر میں ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کا نام “واٹس نوٹ ٹرانسکرپشن” ہے۔ یہ فیچر ان صارفین کے لیے بہت مددگار ہوگا جو شور شرابے والی جگہوں پر آڈیو میسجز سننے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔

اس فیچر کی مدد سے آڈیو میسجز کو تحریر یا ٹیکسٹ میں تبدیل کیا جا سکے گا، یعنی آپ آڈیو سننے کی بجائے میسج کو ٹیکسٹ کی صورت میں دیکھ سکیں گے۔ واٹس ایپ میں وائس میسجز بہت مقبول ہیں، اور اندازے کے مطابق 70 فیصد صارفین وائس میسجز بھیجتے ہیں۔ تاہم، شور والی جگہوں پر میسجز سننا مشکل ہوتا ہے، اور اس مسئلے کا حل ٹرانسکرپشن فیچر سے ملے گا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ لیکن اس کے بعد بھی، یہ فیچر تمام صارفین کو فوراً دستیاب نہیں ہوگا، کیونکہ نئے فیچرز تک رسائی حاصل کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

جب یہ فیچر آپ کے پاس آ جائے تو آپ کو بس کوئی وائس میسج پلے کرنا ہوگا جسے آپ ٹرانسکرائب کرنا چاہتے ہیں۔ جیسے ہی آپ میسج سننا شروع کریں گے، فیچر خود بخود کام کرے گا اور آپ کو ٹیکسٹ نظر آنے لگے گا۔ بعض اوقات آپ کو سیٹنگز میں جا کر یہ فیچر فعال کرنا پڑ سکتا ہے، جو کہ چیٹ آپشن میں چھپے گا۔

ٹرانسکرائب شدہ ٹیکسٹ آپ کو چیٹ ونڈو میں نظر آئے گا، جسے آپ آرام سے پڑھ سکتے ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے آپ کسی اہم معلومات جیسے پتے، فون نمبر یا کسی ایونٹ کا وقت آسانی سے حاصل کر کے نوٹس یا کیلنڈر میں محفوظ کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں