رخ پاکستان: لاہور میں ایک موٹر سائیکل سوار کو مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر اتنے زیادہ جرمانے بھرنے پڑے کہ ان کی کل رقم موٹر سائیکل کی قیمت کے برابر ہو گئی۔
یہ جرمانے ایک ہی دن میں نہیں بلکہ مختلف موقعوں پر ہونے والی خلاف ورزیوں کی وجہ سے کیے گئے۔
موٹر سائیکل سوار کو 24 بار ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، اس نے 9 بار لین بدلنے، اسٹاپ سائنز نظرانداز کرنے اور سگنل توڑنے جیسی خلاف ورزیاں کیں۔ ان تمام جرمانوں کی کل رقم 55 ہزار 200 روپے بنی۔
مزید پڑھیں: بیرسٹر گوہر کا ڈی چوک احتجاج میں سینکڑوں شہادتوں پر لاتعلقی کا اعلان
لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق ای چالان سسٹم کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر فوری اور منصفانہ کارروائی کی جاتی ہے۔ یہ نظام حکام کو قوانین کو سختی سے نافذ کرنے میں مدد دیتا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو جوابدہ بناتا ہے۔