رخ پاکستان: مشہور اداکارہ اور سوشل میڈیا کی سنسیشن عرفی جاوید ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا مشہور تھری ڈی بٹر فلائی ڈریس 3.66 کروڑ روپے میں فروخت کر رہی ہیں۔
یہ خاص آف شولڈر ڈریس میٹل بینڈر اسٹوڈیو اور شویتا گرمیت کور کے ساتھ مل کر ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اس کا انوکھا اور تخلیقی ڈیزائن لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا۔
مزید پڑھیں: کینیڈا بادشاہ کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی موجودگی نے دھوم مچا دی
اس ڈریس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں مصنوعی تتلیاں شامل ہیں، جو عرفی کے ہاتھ کے تالیاں بجانے پر پھولوں سے باہر آتی ہیں۔ یہ خصوصیت اس لباس کو بہت خاص بناتی ہے۔
مداحوں اور بالی ووڈ ستاروں نے اس ڈریس کو “میٹ گالا کے لیے تیار” کہا، جس کی وجہ سے یہ اور بھی مشہور ہو گیا۔
عرفی نے انسٹاگرام پر اس بارے میں بتایا کہ وہ اپنا یہ مشہور بٹر فلائی ڈریس بیچ رہی ہیں، اور اس کی قیمت 3 کروڑ 66 لاکھ 99 ہزار روپے ہے۔ جنہیں اس میں دلچسپی ہو، وہ براہ راست پیغام بھیج سکتے ہیں۔
اس اعلان پر مداحوں نے مختلف ردعمل ظاہر کیا۔ کچھ نے اس قیمت کو مذاق سمجھا، جب کہ دوسرے اس کے منفرد ڈیزائن کو دیکھ کر قیمت کو مناسب قرار دیتے ہیں۔