عوام کیلئے خوشخبری، بجلی مزید سستی

electricity price

رخ پاکستان: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی سستی کر دی ہے۔

نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں 18 پیسے فی یونٹ کمی کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: عرفی جاوید نے اپنا ڈریس 3.66 کروڑ روپے میں فروخت کے لیے پیش کردیا

یہ کمی ستمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے، اور اس کا اطلاق دسمبر کے بلوں میں ہوگا۔

تاہم، نوٹیفکیشن کے مطابق وہ صارفین جو ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں، انہیں اس کمی کا فائدہ نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں