سونے کی قیمت میں بڑی کمی

new gold price in pakistan

رخ پاکستان: بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

اب پاکستان میں فی تولہ سونا 274,500 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 1,457 روپے کمی کے بعد 235,340 روپے کا ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عوام کیلئے خوشخبری، بجلی مزید سستی

اس کے علاوہ، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 215,728 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے اور یہ 17 ڈالر کم ہو کر 2,633 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں