رخ پاکستان: پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین سجاد سید نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ اسپیڈ کا مسئلہ اگلے تین ماہ میں ٹھیک ہونے کی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر واٹس ایپ پر میسج بھیج سکتے ہیں لیکن تصویر نہیں، تو اس کا مطلب مانیٹرنگ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مانیٹرنگ یا فائروال لگانا عام بات ہے، لیکن شاید طریقہ کار میں کچھ مسائل ہیں۔ مثال کے طور پر، امریکا میں غلط مواد شیئر کرنے پر 10 منٹ میں سیکیورٹی اہلکار پہنچ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: 5G اسپیکٹرم کی نیلامی کے متعلق پی ٹی اے کا بیان سامنے آگیا
سجاد سید کا کہنا تھا کہ فکسڈ لائن انٹرنیٹ میں کوئی مسئلہ نہیں، فل ٹائم آئی ٹی ورکرز متاثر نہیں ہوتے، لیکن پارٹ ٹائم ورکرز کو فکسڈ لائن کی کمی کی وجہ سے مشکلات پیش آتی ہیں۔
دریں اثنا، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے انٹرنیٹ اسپیڈ کی وجہ سے آئی ٹی کمپنیز کے پاکستان چھوڑنے کی خبروں کو رد کر دیا۔