رخ پاکستان: پاکستانی ٹک ٹاکر مریم فیصل کی ایک مبینہ ذاتی ویڈیو لیک ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث اور قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ مریم فیصل اس طرح کے واقعے کا سامنا کرنے والی پانچویں مشہور شخصیت ہیں۔
مبینہ ویڈیو میں مریم فیصل کو قابل اعتراض حالت میں دکھایا گیا ہے، لیکن مریم نے اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی ویڈیو کی تصدیق کی ہے۔ مریم ٹک ٹاک پر مشہور ہیں اور ان کے لاکھوں فالورز ہیں۔ وہ اکثر ڈانس اور دیگر ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
یہ مسئلہ پہلے مناہل ملک کی ویڈیوز سے شروع ہوا تھا، جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ویڈیوز جعلی ہیں اور اس معاملے میں ایف آئی اے سے شکایت کی تھی۔ اس کے بعد امشا رحمان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس پر لوگوں نے الزام لگایا کہ یہ توجہ حاصل کرنے کی کوشش ہے۔
مزید پڑھیں: متھیرا کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر لیک، متھیرا کا بیان سامنے آگیا
حال ہی میں، میزبان متھیرا کی ایک اور ویڈیو بھی لیک ہوئی، لیکن متھیرا نے کہا کہ ان کے نام اور تصاویر کو جعلی مواد بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان تمام واقعات نے سوشل میڈیا پر پرائیویسی اور اخلاقیات سے متعلق سوالات کو جنم دیا ہے۔
آج کل ڈیوائس ھیک سسٹم بہت زیادہ عام ہو رہا ہے ایسی حرکات کا حکومت کو نوٹس لینا چاہیے اور ایسے لوگوں کو سخت سے سخت سزا دینی چاہیے جو لوگوں کی کی ذاتی زندگی کو اذیت اور رسوائی کا باعث بن رہے ہیں