تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کی ثناء روشن کالونی میں 13سالہ لڑکی نے کشمیری محلے کے لڑکے کے مبینہ ہراساں کرنے پر پھندہ لے کر خود کشی کرلی۔ لڑکی کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ میری بیٹی کو محلے کے لڑکے عمران کھوسو بلیک میل کر رہا تھا جس وجہ سے تنگ آکر خودکشی کر لی ہے۔
مزید پڑھیں: قائمہ کمیٹی کا پنجاب کیلیے ٹریکٹر اسکیم پر شدید تحفظات کا اظہار
والدہ نے کہا کہ عمران کھوسو میری بیٹی کو بلیک میل کرتا تھا کہ آپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جائے۔