معروف ٹک ٹاکر کا شاداب خان سے 7 ماہ تعلقات میں رہنے کا انکشاف

shadab khan and shah taj

رخ پاکستان: معروف پاکستانی ٹک ٹاکر شاہ تاج نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ہاکستانی کرکٹر شاداب خان کے 6 سے 7 ماہ تک تعلق رہا۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں متھیرا کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہ تاج نے شاداب خان کے ساتھ اپنی دوستی کا اعتراف کیا۔ اس انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کا سلسلہ جاری، ٹک ٹاکر مریم فیصل کی ویڈیوز لیک

شاہ تاج نے کہا کہ وہ شاداب خان کی بہت بڑی مداح تھیں اور انہیں اپنا کرش مانتی تھیں۔ وہ مزید بتاتی ہیں کہ کرکٹ میں ان کی دلچسپی بھی صرف شاداب کی وجہ سے تھی۔ انہوں نے شاداب کے میچ دیکھنے کے لیے لاہور کا سفر بھی کیا۔

شاہ تاج نے کہا کہ وہ شاداب کو دل و جان سے چاہتی تھیں، لیکن جب شاداب نے اچانک شادی کر لی تو ان کا دل ٹوٹ گیا۔

ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ شاداب خان اور میری انسٹاگرام اور واٹس ایپ پرتقریبا 7 ماہ تک بات چیت ہوتی رہی اور اچھے تعلقات تھے۔ لیکن انہیں شادی کے بارے میں شاداب نے کچھ نہیں بتایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں