سونے کی قیمت میں آج پھر مزید اضافہ

gold rate today

رخ پاکستان: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے بڑھ کر 2,75,700 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2,36,368 روپے ہو گئی ہے۔

10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 2,16,671 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا 2,645 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں