رخ پاکستان: بھارت کے شہر دہلی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 20 سال کے نوجوان ارجن نے اپنی ماں، باپ اور بہن کو قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن نے گھر میں چھریوں کے وار کرکے یہ قتل کیے۔ اس کے ایک استاد اور پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ ارجن ایک پرسکون اور سلجھا ہوا لڑکا تھا، جو جم جاتا تھا اور باکسنگ بھی کرتا تھا۔ ان کے بقول، اس کے اپنے والد کے ساتھ بھی کوئی بڑا جھگڑا یا مسئلہ نہیں تھا۔
پولیس تفتیش سے پتہ چلا کہ واردات سے پہلے ارجن اپنے موبائل پر قتل کے طریقے اور زہر دینے کے بارے میں معلومات دیکھ رہا تھا۔
پہلے اس نے اپنی بہن کو قتل کرنے کی کوشش کی اور جب اس نے مزاحمت کی تو اس کا گلا کاٹ دیا۔ اس کے بعد اس نے اپنی ماں اور باپ کو بھی قتل کر دیا۔ پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والی چھری کو برآمد کر لیا ہے، جو اس کے والد کو فوج کی ملازمت کے دوران ملی تھی۔