رخ پاکستان: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی اداکارہ سونالی باندرے سے خفیہ تعلقات کی خبروں پر پہلی بار بات کی۔
کراچی آرٹس کونسل میں جشن کراچی اور اردو عالمی کانفرنس کے ایک سیشن کے دوران ان سے اس بارے میں سوال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025، پاکستان کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کے انکار کے بعد بھارتی براڈ کاسٹر کی آئی سی سی کو وارننگ
شاہد آفریدی نے ہنستے ہوئے کہا، “اب تو میں نانا بن چکا ہوں!”۔ ساتھ ہی انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ، “میں نے ابھی تک خود کو نانا نہیں مانا، جب تک میری پانچویں بیٹی کے بچے نہیں ہوں گے، میں خود کو نانا نہیں سمجھوں گا۔”
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ماضی میں سونالی باندرے کے ساتھ شاہد آفریدی اور شعیب اختر کے مبینہ تعلقات کی افواہیں پھیلیں، لیکن دونوں کھلاڑی ہمیشہ ان خبروں کی تردید کرتے رہے ہیں۔