شوبز سے ماہانہ کتنا پیسہ کمایا جاتا ہے؟ اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نےبتا دیا

saheefa jabbar khattak

رخ پاکستان: اداکارہ اور ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے کہا ہے کہ اداکاری سے اتنی آمدنی نہیں ہوتی کہ گھر کے اخراجات آسانی سے پورے ہو سکیں۔

ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے صحیفہ جبار خٹک نے اپنی ذاتی زندگی اور شوبز کیریئر پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک پختون خاندان سے ہیں، لیکن ان کے گھر میں تعلیم یا شادی کے حوالے سے کوئی زبردستی نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں: عرفی جاوید نے اپنا ڈریس 3.66 کروڑ روپے میں فروخت کے لیے پیش کردیا

صحیفہ جبار خٹک نے کہا کہ بچپن میں انہیں ریاضی اور اکاؤنٹنگ پسند تھیں اور کبھی شوبز میں آنے کا نہیں سوچا تھا۔ یونیورسٹی کے دوران انہوں نے اپنے کزن کے فیشن ہاؤس کے لیے ماڈلنگ شروع کی، اور شادی سے کچھ دن پہلے ایک ڈرامے کے آڈیشن میں منتخب ہو کر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔

آمدنی کے حوالے سے صحیفہ جبار خٹک نے بتایا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے سے گھر کا خرچ پورا کرنا مشکل ہوتا ہے، کیونکہ ڈراموں کا معاوضہ قسطوں میں ملتا ہے۔ اگر پورا سال مسلسل کام نہ کریں تو مالی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ڈراموں پر انحصار کرنے کے بجائے اضافی ذرائع آمدن جیسے سوشل میڈیا یا کاروبار ضروری ہیں۔

اسی وجہ سے کئی اداکار اپنے ساتھ کوئی بزنس شروع کرتے ہیں، جیسے پروڈکشن ہاؤس چلانا یا اپنا فیشن برانڈ لانچ کرنا، تاکہ آمدنی کے مزید ذرائع بن سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں