رخ پاکستان: پاکستانی اداکارہ مہر بانو، جو مشہور ڈراموں “میرے ہم نشین”، “بلا”، “میرے پاس تم ہو”، “چڑیلز” اور “ٹکسالی گیٹ” میں نظر آچکی ہیں ان دنوں اپنی ایک ڈانس ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔
مہر بانو نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ آف وائٹ شارٹس اور گرین ٹینک ٹاپ میں ڈانس کر رہی ہیں۔ تاہم، اس ویڈیو کو مداحوں نے زیادہ پسند نہیں کیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کا ڈانس ہمیشہ ایک جیسا ہوتا ہے اور ان کا لباس بہت بولڈ ہے، جو مناسب نہیں لگتا۔
مزید پڑھیں: شوبز سے ماہانہ کتنا پیسہ کمایا جاتا ہے؟ اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نےبتا دیا
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ان کے ڈانس میں کوئی خاص بات نہیں اور وہ اپنی ویڈیوز کے ذریعے توجہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو رہیں۔ کئی لوگوں نے مشورہ دیا کہ انہیں نئے ڈانس اسٹیپس سیکھنے چاہئیں، جبکہ کچھ نے ان کے لباس کو نامناسب اور شرمناک قرار دیا۔
مہر بانو اپنی شادی کے بعد سے اسکرین پر کم نظر آئی ہیں لیکن وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ وہ ڈانس کی شوقین ہیں اور اس کے لیے باقاعدہ کلاسز بھی لے چکی ہیں۔ لیکن ان کی موجودہ ویڈیو نے کئی لوگوں کو ناراض کر دیا ہے، اور اس پر تنقیدی تبصرے سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔