رخ پاکستان: اوپن اے آئی نے اپنے مشہور چیٹ بوٹ “چیٹ جی پی ٹی” کا نیا ورژن لانچ کر دیا ہے، جسے “چیٹ جی پی ٹی پرو” کہا جا رہا ہے۔ اس کی قیمت 200 ڈالر ماہانہ رکھی گئی ہے، اور یہ خاص طور پر انجینئرنگ اور تحقیق کے شعبوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ میں وائس ٹو ٹیکسٹ ٹرانسکرپشن فیچر متعارف کروا دیا گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس اقدام کا مقصد ٹیکنالوجی کو صنعتی ایپلی کیشنز میں مزید فروغ دینا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی پرو کی سبسکرپشن اوپن اے آئی کی موجودہ چیٹ جی پی ٹی پلس اور انٹرپرائز سبسکرپشنز سے الگ ہوگی۔
کمپنی نے بتایا کہ چیٹ جی پی ٹی پرو صارفین کو اوپن اے آئی کے جدید ترین ٹولز تک رسائی فراہم کرے گا۔ ان میں نیا ریجننگ ماڈل (o1، o1 mini)، GPT-4o، اور جدید آواز کی خصوصیات شامل ہیں، جنہیں لامحدود استعمال کیا جا سکے گا۔