رخ پاکستان: ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شکیب قائمخانی کو ریاست کے خلاف مبینہ پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ شکیب قائمخانی یونین کمیٹی 115 لطیف آباد کے چیئرمین ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد شیئر کیا۔ یہ مواد ایک ایسے اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا گیا جو کہ شکیب قائم خانی کے نام اور قومی شناختی کارڈ پر رجسٹر ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت کے عمران خان کے خلاف بڑی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ
گرفتاری کے بعد انہیں ابتدائی تحقیقات کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ دیکھا جا رہا ہے کہ کیا ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے مزید غیر قانونی سرگرمیوں کے شواہد مل سکتے ہیں۔
ایف آئی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا استعمال کرتے وقت قوانین کا احترام کریں اور کسی غیر قانونی سرگرمی سے دور رہیں۔