علیزے شاہ نئی میوزک ویڈیو میں نامناسب لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں

aliza shah dance video

رخ پاکستان: حال ہی میں علیزے شاہ ایک نئی میوزک ویڈیو ’کنگ‘ میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے گلوکار یحییٰ اور اسید کے ساتھ پرفارم کیا۔ ویڈیو میں علیزے کی پرفارمنس کو ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا، لیکن ان کے لباس پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی جا رہی ہے۔ لوگوں نے ان کے لباس کو غیر مناسب اور بےہودہ کہا۔

مزید پڑھیں: اداکارہ مہر بانو بولڈ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

اس سے پہلے بھی علیزے کو اس گانے کی شوٹنگ کے دوران مختصر لباس کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب انہوں نے شوٹنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

یاد رہے کہ علیزے نے کئی مشہور ڈراموں میں شاندار اداکاری کی ہے، جن میں ’عشق تماشا، عہدِ وفا‘ اور ’میرا دل میرا دشمن‘ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں