بیرون ملک سے آنیوالوں کو ایک موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت ہوگی، ایف بی آر

overseas pakistani

رخ پاکستان: حکومت نے بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء لانے پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا ہے، اور ذاتی استعمال کے لیے صرف ایک موبائل فون لانے کی اجازت ہوگی۔

ایف بی آر نے بیگیج اسکیم میں تبدیلی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ بیگیج رولز 2006 میں ترامیم کا مسودہ بھی جاری کیا گیا ہے، اور ان تبدیلیوں پر سات دن کے اندر سفارشات یا تجاویز دی جا سکتی ہیں۔ مقررہ وقت کے بعد موصول ہونے والی آراء قبول نہیں کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: امریکی شہری نے تقریبا ساڑھے 7 کروڑ کے عوض نایاب مارخور شکار کرلیا

نوٹیفکیشن کے مطابق، 1200 ڈالر سے زیادہ مالیت کی اشیاء کو کمرشل تجارت کے زمرے میں شمار کیا جائے گا۔ ترمیم کے تحت، ایک موبائل فون کے علاوہ دوسرے موبائل فونز ضبط کر لیے جائیں گے۔

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ اضافی اشیاء کسی بھی صورت ڈیوٹی، ٹیکس، یا جرمانہ ادا کرنے کے باوجود کلیئر نہیں ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں