رخ پاکستان: پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے مفت سولر سکیم شروع کر دی ہے جس کے تحت 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 100 واٹ کے سولر پینل فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس سکیم کا آغاز کیا، جس کا مقصد گھریلو بجلی کے اخراجات کم کرنا ہے۔ جمعہ کو افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ سکیم بجلی کے کم استعمال کرنے والے صارفین کو طویل مدت تک فائدہ پہنچائے گی۔
مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا “کاروبار کارڈ اسکیم”متعارف کرانے کا اعلان
اسکیم کے تحت، 550 واٹ کا سولر سسٹم ان 52,019 گھرانوں کو دیا جائے گا جو ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی کو استعمال کرتے ہیں، اور اس کے علاوہ 1,100 واٹ کا سسٹم ان لوگوں کو دیا جائے گا جو 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں۔
سولر پینلز اور انورٹرز کو چوری روکنے کے لیے صارف کے شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا۔
صارفین کیلیے جلد ہی ایک ہیلپ لائن شروع کی جائے گی۔ لوگ اس اسکیم کے لیے cmsolarscheme.punjab.gov.pk پر اپنی آن لائن درخواست دے سکتے ہیں یا اپنی معلومات 8800 پر ایس ایم ایس کی صورت میں بھیج سکتے ہیں۔ درخواست کے لیے بجلی کے بل اور شناختی کارڈ نمبر کی تصدیق ضروری ہوگی۔